کورونا وائرس امریکا نے پھیلایا ہے ؛ روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا انکشاف
شیعہ نیوز: روسی پارلیمنٹ دوما کے اسپیکر نے کورونا کے لئے امریکا کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔
روسی پارلیمنٹ دوما کے اسپیکر ویاچسلاؤ ولودین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک امریکی لیب سے پھیلا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ وائرس سب سے پہلے چین کے شہر ووہان میں پایا گیا لیکن یہ وائرس جس لیب سے لیک ہوا ہے وہ امریکا کی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ اس لیب کا بجٹ بھی امریکی حکام فراہم کرتے ہیں۔
روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ روسی سائنسداں جس طرح کورونا کی موثر ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اسی طرح وہ اس بات کا تعین کرنے میں بھی کامیاب ہوں گے کہ کورونا کہاں سے پھیلا ہے اور یہ وائرس قدرتی طور پر وجود میں آیا ہے یا لیب میں تیار کیا گیا ہے۔
روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر ویاچسلاؤ ولودین نے کہا کہ روس میں کورونا وائرس چین سے نہیں بلکہ یورپی ملکوں سے پہنچا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ان یورپی ملکوں کو جہاں سے یہ وائرس روس پہنچا ہے، روس میں انسداد کورونا مہم پر آنے والے تمام اخراجات اور تاوان ادا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے ۔