دنیا

کورونا وائرس سبھی کا مشترکہ دشمن: اقوام متحدہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترش نے کورونا وائرس کو سبھی کا مشترکہ دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کے تعاون سے اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کی توانائی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کورونا کی روک تھام کے لئے تمام ممالک کے باہمی تعاون کو ضروری قرار دیا۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے دنیا کے اکثر ممالک میں کورونا وائرس کے تیز پھیلاؤ اور اسکے سبب ہونے والے جانی نقصان کے پیش نظر اسے ایک عالمی وبا قرار دیا ہے جس پر غلبہ پانے کے لئے لازمی طور پر تمام ممالک کا آباہمی تعاون بے حد ضروری ہے۔ یہ وائرس اب تک دنیا بھر میں ساڑھے چھے ہزار افراد کی جان لے چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button