زائرین کے خلاف پراپیگنڈہ، شیعہ علماء کونسل نے کیس جیت لیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گزشتہ کئی دنوں سے حکومت اور میڈیا کی جانب سے زائرین کے خلاف جاری کورونا وائرس پراپیگنڈے کے خلاف شیعہ علماء کونسل نے عدالت سے کیس جیت لیا۔
سکھر ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس کا موقف تھا کہ زائرین کی سندھ آمد سے سندھ میں کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے اس لئے زائرین کی آمد و رفت کو روکا جائے اس درخواست پر شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ ریاض حسین الحسینی نے عدالت میں پٹیشن دائر کی ،درخواست میں موقف تھا کہ یہ تاثر غلط ہے زائرین کی سندھ آمد سے سندھ میں کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہےاس لیئے زائرین کے آمد و رفت کو رکا جائے۔
جعفریہ پریس کہ مطابق علامہ ساجدعلی نقوی کی ہدایات پرپٹیشن تیار کی گئی جبکہ ایڈوکیٹ بابر لغاری،ایڈوکیٹ امتیاز شاہ ،ایڈوکیٹ باقر علی شاہ موسوی وکیل کی حیثیت سے عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت عالیہ نے درخواست پر سماعت کی اور فیصلہ کیا کہ لفظ زائرین استعمال نہیں کیا جائے گا بلکہ لفظ مسافرین استعمال ہوگا۔
اس کے علاوہ اگر زائرین نے مقررہ وقت تفتان پر چیک اپ کروایا ہے تو ان کومزید قرنطینہ میں رکھنا درست نہیں جن کا چیک اپ نہیں ہوا ہوگا ان کا چیک اپ سکھر کے مقامی اسپتال میں ہوگا جہاں اسپیشل سرجن ان کا معائنہ کرینگے۔
عدالت نے فیصلہ سنایا کہ آج کے بعد میڈیا پر کورونا وائرس کے ساتھ لفظ زائرین کا استعمال نہیں ہوگا سکھر ہائیکورٹ نے مزید کہا سول ایوی ایشن مسافرین کی آمد پر معائنہ کا مکمل بندوبست کرےعلامہ ساجد علی نقوی کی ہدایات پر تیار کی گئی درخواست کی عدالت نے مکمل حمایت کی اور موقف کی تائید میں فیصلہ سنایا۔