
کورونا وائرس سے اب تک 14 لاکھ 37 ہزار 840 افراد ہلاک
شیعہ نیوز : دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 13 لاکھ 8 ہزار 613 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 37 ہزار 840 ہو گئی ہیں۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 13 لاکھ 8 ہزار 613 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 37 ہزار 840 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 74 لاکھ 74 ہزار 122 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 5 ہزار 12 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 23 لاکھ 96 ہزار 651 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب امریکہ میں کورونا کی لہر میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 69 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
ورلڈومیٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا میں مبتلاء ہونے والوں کی تعداد 13 ملین 2 لاکھ 48 ہزار 256 ہوگئی ہے جن میں سے 2 لاکھ 69 ہزار555 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس میں مبتلاء اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ امریکی حکومت نے دوسرے ممالک کی نسبت کورونا وائرس کا پتہ لگانے اور اس کی روک تھام کے لئے کافی تاخیر سے اقدام شروع کیا جس کی بنا پر مریضوں کی تعداد بڑھ گئی اور تشخیصی کٹ اور ضروری طبی وسائل کی کمی پیدا ہوگئی ۔