کورونا وائرس سے نجات کا راستہ مل گیا، ٹیڈروس ادھانو
شیعہ نیوز : دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 4 کروڑ8 لاکھ کے قریب افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ادھانو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کے ٹرائلز کی کامیابی کے بعد پُرامید ہیں کہ رواں برس کے آخر تک عالمی وبا کو ختم کردیا جائے۔
ٹیڈروس ادھانو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کے ٹرائلز کی کامیابی سے متعلق مثبت خبریں آرہی ہیں اور اسی بناء پر طویل تاریک سرنگ کے آخر میں روشنی نظرآنا شروع ہوگئی ہے اور ہم جلد ہی عالمی وبا پر قابو پالیں گے اور کورونا کو ختم کردیں گے۔
واضح رہے کہ دنیا کا کوئی خطہ عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ نہیں ہے، کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
کورونا وائرس کی دوسری لہر نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد تقریبا 6 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ اس کے سبب اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی تعداد 14 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔