تبلیغی اجتماع سے پھیلنے والا کرونا وائرس مزید 2 جانیں لے گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تبلیغی اجتماع ملک بھر میں کورونا وائرس پھیلانے کا مرکز بن گیا، تبلیغی اجماع سے آنے والے کراچی کے مزید 2 افراد کرونا وائرس کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعدادمیں مزید دو افراد کا اضافہ ہوگیاہے۔ سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی عمریں 66برس اور 52برس ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں ہلاک شدگان کا تعلق رائے ونڈ تبلیغی اجتماع سے ہے۔
باوثوق ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ ایک شخص خو د رائے ونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کرکے لوٹا تھا جبکہ دوسرے ہلاک شخص کا بیٹا چند روز قبل رائے ونڈ اجتماع میں شرکت کرکے واپس پہنچاتھا۔
محکمہ صحت وبہبود آبادی حکومت سندھ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہاگیاہے کہ ہم کراچی میں 2 مزید اموات کی تصدیق کرسکتے ہیں۔جنہیں 66 اور 52 سال کی عمر میں گردوں اور سانس کی بیماریاںبھی لاحق تھیں اور انہوں نے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع میں رابطے کے ذریعےکورونا وائرس حاصل کیا تھا۔
دوسری جانب وزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو نے کورونا وائرس سے کراچی کے 2 مزید شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے مزید دو جانیں لے لیں، دونوں مریضوں کے کورونا ٹیسٹ لئے گئے تھے انتقال کے بعد محکمہ صحت کو رپورٹس موصول ہوئیں، جاں بحق افراد کا تعلق ضلع شرقی اور ضلع وسطی سے ہے جبکہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے باعث اب تک پانچ اموات ہو چکی ہیں۔