اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

رائیونڈ تبلیغی مرکز میں بھی 37 کارکنوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی، حیدر آباد، سکھر، بہاولپوراور لاہور کے بعد اب رائیونڈ کے تبلیغی مرکز میں بھی تبلیغی جماعت کے کارکنوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقے میں کرونا کے بے قابو ہوتے ہی ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں نے کمر کس لی ہے۔ تبلیغی اجتماع گاہ میں 37 کرونا مریضوں کی تصدیق ہونے پر رائیونڈ کو مکمل طور پر لاک ڈائون کر دیا گیا ہے، ہر قسم کی نقل و حرکت روک دی گئی ہے، جگہ جگہ پولیس اور فوج کے ناکے لگا دیئے گئے ہیں جبکہ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات کی جا رہی ہیں۔

اجتماع گاہ کے اطراف اور مختلف علاقوں میں کلورین سپرے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، 12 سو کے قریب افراد کو قرینطینہ میں بھجوا دیا گیا ہے۔ ادھر ڈی آئی جی رائے بابر کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ کی آبادی کو لاک ڈائون کیا گیا ہے جن کی نقل و حرکت کو روکنے کیلئے 500 پولیس اہکاروں کے ہمراہ رینجرز اور پاک فوج کے جوان ڈیوٹی پر مامور ہیں اور علاقے کو کارڈن آف کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button