
دنیاہفتہ کی اہم خبریں
ڈونلڈ ٹرمپ کو کورونا وائرس، ٹیسٹ کرانے کا اعلان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں کورونا وائرس منتقل ہونے کے خدشے کے سبب ٹرمپ کورونا وائرس ٹیسٹ کرائیں گے۔
وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر سے کورونا ٹیسٹ کرانے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بہت جلد اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کراؤں گا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر حال ہی میں برازیل کے صدر کے کمیونی کیشن ڈائریکٹر کے ساتھ تھے، جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اور امریکا کورونا کے حوالے سے دنیا میں آٹھویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جبکہ مزید 295 مریض سامنے آ چکے ہیں۔