
کورونا وائرس بھی مومنین کو جشن ولادت امام حسینؑ منانے سے نہ روک سکا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کورونا وائرس جیسی وبا بھی عاشقان مولا حسینؑ کو سردار حریت امام حسینؑ کا جشن ولادت منانے سے نہیں روک سکی۔
3 شعبان یوم ولادت مولا و آقا امام حسینؑ ہے، گوکہ دنیا بھر میں کورونا جیسی عالمی وبا کے سبب غم و اندوہ کا ماحول ہے لیکن اہلبیت ؑ کے چاہنے والے آج خوشیاں منا رہے ہیں۔ شیعوں کی پہچان ہے کہ وہ آل محمد ﷺ کے غم میں غم مناتے ہیں اور ان کی خوشی میں خوشی مناتے ہیں۔
آج سادات کے گھر میں خوشی منائی جارہی ہے اور امامت کے تیسرے تاجدار کی ولادت کا جشن منایا کارہا ہے۔
کورونا وائرس کے سبب حکومت کی جانب سے محافل و تقریبات پر پابندی ہے لیکن مولا حسینؑ کے متوالوں نے جشن منانے کا الگ انداز اپنا لیا ہے۔
مختلف شیعہ ویب سائٹس اور فیس بک پیجز پر جشن ولادت مولا حسینؑ لائیو دیکھا جاسکتا ہے اور تمام مومنین اس محفل میں شریک ہوسکتے ہیں۔
شیعہ نیوز نیٹورک کی ٹیم اپنے تمام قارئین کی خدمت میں جشن ولادت امام حسین ؑ کی مناسبت سے ہدیہ تبریک پیش کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ خداوند مولا حسینؑ کے صدقے دنیا بھر میں بسنے والے تمام مومنین، وطن عزیز پاکستان میں بسنے والی تمام پاکستانیوں اور تمام انسانوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھے اور بیماروں کو جلس شفا عنایت کرے۔