دنیاہفتہ کی اہم خبریں

کورونا نےامریکہ میں تباہی مچادی، مرنے والوں کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عالمی وبا کورونا وائرس نے امریکہ میں تباہی مچادی ہے، امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد تین ہزار آٹھ سو ساٹھ 3860 جبکہ اس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ ستاسی ہزار تین سو سینتالیس 187339 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس میں مبتلا لوگوں کی تعداد کے اعتبار سے امریکا دنیا میں سب سے آگے ہو گیا ہے، جبکہ اس وائرس کے پھیلنے کا پہلا مرکز چین تھا۔

چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد تین ہزار تین سو پانچ 3305 اور اس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد اکیاسی ہزار پانچ سو اٹھارہ 81518ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس کے خطرناک پیمانے پر پھیلنے کے پیچھے سب سے بڑی وجہ اس بیماری کے تعلق سے امریکی حکومت کا تاخیر سے حرکت میں آنا نیز اس ملک میں اس وائرس کی تشخیص دینے والی میڈیکل کٹ کی کمی بھی رہی ہے۔

غور طلب ہے کہ امریکا کی تمام پچاس ریاستوں میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے۔ امریکا میں اسپتالوں کی یونین نے آٹھ مارچ کو ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ملک میں نو کروڑ ساٹھ لاکھ لوگوں کے کورونا وائرس کی لپیٹ میں آنے کا اندیشہ ہے جس سے چار لاکھ اسی ہزار لوگوں کی موت بھی ہو سکتی ہے۔

کورونا وائرس اس وقت دنیا کے دو سو سے زائد ملکوں تک پھیل چکا ہے اور آٹھ لاکھ سے زائد افراد اِس خطرناک وائرس سے متاثر اور چالیس ہزار کے قریب ہلاک ہو چکے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button