اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تبلیغی جماعت کے مزید 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے نواحی علاقوں میں تبلیغی جماعت کے لیے بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں چار افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی.

تفصیلات کے مطابق 2 افراد کی تصدیق کبیروالا کے نواحی علاقہ سرائے سدھو پل پکوڑی کے قریب قرنطینیہ میں موجود افراد میں ہوئی جن کا تعلق خیبرپختونخواہ سے تھا، جبکہ دیگر 2 افراد ٹھل نجیب قرنطینہ سنٹر میں موجود تھے جن میں سے ایک کا تعلق گجرات جبکہ دوسرے کا تعلق کبیروالا سے ہے۔

چاروں مریضوں کو خانیوال کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ ضلع خانیوال میں تبلیغی جماعت کے پانچ سو سے زائد اراکین موجود ہیں جنہیں 8مختلف قرنطینہ سنٹرز میں رکھا گیا ہے۔ کبیروالا تحصیل میں ایک روز میں چار افراد میں کرونا کی تصدیق سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button