اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کرپشن کے خاتمے کے حکومتی دعوے ہمیشہ سراب ثابت ہوئے

ارباب اقتدار اور بیروکریسی کے ہاتھوں خردبرد اور خزانہ کی لوٹ کھسوٹ ایک کھلی کتاب کے مانند ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن موسوی نے کہا کہ کرپشن کی لعنت نے کشمیری عوام کا قافیہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارباب اقتدار اور بیروکریسی کے ہاتھوں خردبرد اور خزانہ کی لوٹ کھسوٹ ایک کھلی کتاب کے مانند ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرپشن کے خاتمے کے لئے حکومتی اعلانات ہمیشہ سراب ثابت ہوئے ہیں اور آئندہ بھی کوئی توقع نہیں ہے کہ حکومت اس معاملے میں کوئی سنجیدہ کارروائی یا پالیسی عمل میں لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی کبھی خردبرد اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا صرف ارادہ ہی ظاہر کیا گیا تو سیاسی مصلحتوں اور مجبوریوں کے آگے بے بس ہو کر محاسبے کی کارروائی روک دی گئی۔ آغا سید حسن نے کہا کہ اگر حقیقی معنوں میں حکومت کرپشن کے خاتمے کے لئے کارروائیاں عمل میں لائے گی اور اس حوالے سے ایک ٹھوس پالیسی اختیار کی جائے گی تو یہ غریب عوام کے لئے ایک اقتصادی پیکیج سے کم نہیں۔ دریں اثنا انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے تنظیم کے صدر آغا سید حسن الموسوی کی آٹھ جولائی کی نظربندی کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے حکومتی اقدام کی مذمت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button