مشرق وسطی

کرپشن کا الزام، کویتی وزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کویت کے وزیراعظم نے اپنا اور اپنی کابینہ کا استعفیٰ امیر کویت کو پیش کردیا ہے۔

کویت کے وزیر اعظم جابر مبارک الحمد الصباح نے اپنا اور اپنی کابینہ کا استعفیٰ کا پارلیمنٹ میں دو وزیروں کے مواخذے کی تحریک پیش ہونے کے محض ایک روز کے بعد پیش کیا ہے۔

کویتی پارلیمنٹ نے بدھ کے روز عوامی خدمات کے وزیر جنان بوشہری اور وزیر داخلہ خالد الجراح کے مواخذے کی تحریک موصول ہونے کا اعلان کیا تھا۔

کویتی کابینہ کے وزیر خزانہ نائف الحجرف پہلے ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔

جابر مبارک پچھلے آٹھ برس سے وزیراعظم کے عہدے پر فائز تھے۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ امیر کویت نئی کابینہ کی تشکیل کے لیے کس کو دعوت دیں گے۔

کویت میں پچھلے دنوں سرکاری اداروں میں پائی جانے والی کرپشن کے خلاف عوامی مظاہرے ہوتے رہے ہیں اور اصلاحات کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button