حماس کو تباہ نہیں کر سکے، اسرائیلی وزیر خارجہ کا اعتراف
شیعہ نیوز: اسرائیلی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا کہ تل ابیب حکومت حماس کو تباہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے حماس کو تباہ کرنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اس تحریک کو کمزور کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے، ہم حماس کے خاتمے کا ہدف حاصل نہیں کر سکے اور ہم اسے تباہ نہیں کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی سفیر کی عراقی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم صرف حماس کی عسکری طاقت کو کمزور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اگر حماس غزہ میں اقتدار میں رہتی ہے تو علاقائی عدم استحکام برقرار رہے گا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے ہمیں بھاری قیمت چکانی پڑی۔ ہم تمام قیدیوں کو رہا کرانے کی پوری کوشش کریں گے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ایران مغربی کنارے میں دہشت گردی کی مالی معاونت کر رہا ہے، ہم مغربی کنارے میں دہشت گردی سے نمٹیں گے۔
جدعون ساعر نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم اور امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ملاقات کریں گے۔