مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

تکفیریوں کے حامی ممالک شام میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام روک سکتے تھے، الحوثی

شیعہ نیوز: انصار اللہ یمن کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے ترکی اور عرب ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیریوں کے حامی شام میں بے گناہ عوام کا قتل عام روک سکتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی مقاومتی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ شام کے مختلف علاقوں میں تکفیری دہشت گرد تنظیم تحریر الشام کے کارندوں نے نہتے شہریوں کا قتل عام کیا۔

یہ بھی پڑھیں : مزاحمت ایک دائمی تحریک ہے جو مختلف شکلوں میں آگے بڑھے گی، جنرل قاآنی

انہوں نے ترکی اور عرب ممالک کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تکفیریوں کے حامی ممالک تحریر الشام سے رابطہ کرکے شامی عوام کا قتل عام روک سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سب کو مل کر شامی عوام کے قتل عام کی مذمت کرنا چاہئے اور الجولانی حکومت پر قتل عام کا سلسلہ روکنے کے لیے دباؤ بڑھانا چاہئے۔

الحوثی نے صہیونی حکومت کو اپنا الٹی میٹم دہراتے ہوئے کہا کہ غزہ کو امدادی سامان کی فراہمی بحال نہ کیا جائے تو یمنی فوج دوبارہ حملے شروع کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button