
کراچی پر کورونا کا قہر، مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے بڑھ گئی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملک میں کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، کراچی شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح40.13 فیصد ہو چکی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح40.13 فیصد تک رپورٹ ہو چکی ہے، سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3،283 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 2،902 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں یمنی مسلمانوں کے خلاف عمران خان اور اسرائیل ایک پیج پرآگئے
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، 297 مریضوں کی حالت تشویشناک، جبکہ 23 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 افراد انتقال کرگئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد تک پہنچ گئی۔
شیعہ نیوز نیٹ ورک کی اپنے تمام قارئین سے گزارش ہے کہ این سی او سی اور ڈاکٹرز کی بتائی ہوئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔