پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 57 افراد جاں بحق
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 57 افراد انتقال کر گئے، ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد بیس ہزار تین سو سے بھی زیادہ ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح پانچ فیصد سے زیادہ رہی۔ کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 60 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 57 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 2 ہزار 693 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 5 فیصد ہو گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں کشمیر، فلسطین، افغانستان عالم اسلام کے زندہ مسائل ہیں، ان زخموں سے مسلسل خون بہہ رہاہے، لیاقت بلوچ
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 308 ہو گئی ہے، جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 599 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 62 ہزار 917 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 763 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 20 ہزار 374 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 58 ہزار 670 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 28 لاکھ 37 ہزار 81 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔