
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
مرکزی صدر جے ایس او کی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی قبر پر حاضری
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ علی رضا آباد لاہور کے مقامی قبرستان میں شہید راہ حق ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی قبر پر حاضری دی اور شہید کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر وفد میں اراکینِ ڈویژنل کابینہ لاہور ڈویژن رانا جرار، سید مشاہد اور رانا عطا شامل تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں طلباء کی بہترین تربیت اصلاح معاشرہ کا باعث ہے
مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی مناسبت سے اُن کی قومی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور قیادت کے ساتھ اُن کی وابستگی کو آئیڈیل قراردیا، اُن کا کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے اپنی زندگی کو نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے وقف کررکھا تھا۔