دنیا

اسرائیل میں بحران، بن گویر کی حساس معلومات تک رسائی محددو

شیعہ نیوز: صہیونی ہوم سیکورٹی کمیشن نے سخت گیر وزیرداخلہ بن گویر کی خفیہ معلومات تک رسائی کو محدود کردیا ہے۔

برطانوی جریدے نے کہا ہے کہ صہیونی انتہاپسند وزیرداخلہ بن گویر کو ان کے سخت گیر موقف کی وجہ سے ملک کی حساس معلومات تک رسائی دینے سے انکار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یو این رپورٹر تور ونسلینڈ کی صیہونی کالونیوں میں توسیع کی مخالفت

برطانوی اخبار ٹیلیگراف کے مطابق ایتمار بن گویر نے سیکورٹی پروٹوکولز کو نظرانداز کیا تھا جس کی وجہ سے ان کی خفیہ معلومات تک رسائی کو محدود کردیا گیا ہے۔

اخبار کے مطابق بن گویر نے سیکورٹی پروٹوکول کو نظرانداز کرتے ہوئے اعلی حکام کے حساس اجلاسوں کی تصویربرداری کی تھی۔

دوسری جانب بن گویر نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی ادارے ان کے خلاف گمراہ کن خبریں پھیلارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button