اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کے تین دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لیہ میں سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے لیہ کی تحصیل چوبارہ سے کالعدم دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے تین خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

زرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر تحصیل چوبارہ کے ایک مقامی کالج پر چھاپہ مار کر وہاں موجود تین تکفیری دہشتگردوں سلیم، قاسم اور جمیل الرحمٰن کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والے تینوں دہشتگردوں کے تعلق کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ سے ہے۔

سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے تینوں تکفیری دہشت گرد شہر میں دہشتگردانہ کاروائیاں انجام دینے کے حوالے سے جمع ہوئے تھے، لیکن حساس اداروں کے مخبروں کی بروقت اطلاع اور چھاپہ مار کاروائی کے نتیجے میں شہر بڑی دہشتگردی سے بچ گیا۔گرفتار ہونے والے تینوں دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈز، جدید اسلحہ اور بھاری رقم برآمد۔گرفتار تکفیری دہشتگردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button