
اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
پنجاب، سی ٹی ڈی نےخانیوال سےداعش کے 2 دہشتگرد گرفتار کرلیے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نےخانیوال میں کارروائی کرتے ہوئے عالمی دہشتگرد تکفیری تنظیم داعش کے2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے خانیوال میں ایک کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش سے ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں بلوچستان، سی ٹی ڈی نے مچھ سےداعش کا دہشتگرد گرفتار کرلیا
ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد عمران حیدر اور ریاض احمد اہم تنصیبات اور عبادت گاہوں کو ہدف بنانا چاہتے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں سے دستی بم، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات سی ٹی ڈی نے بلوچستان کے علاقے مچھ سے بھی داعش کا دہشتگرد گرفتار کیا تھا جو بم دھماکوں کیلئے بھیجا گیا تھا۔