اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی، سی ٹی ڈی کی کاروائی میں کالعدم دہشتگرد تنظیم کا اہم رکن گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سی ٹی ڈی نے وفاقی حساس ادارے کی معاونت سے کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں چھاپہ مار کر کالعدم دہشتگرد تنظیم سندھ ریوولوشن آرمی سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے نے یہ کارروائی کراچی میں کورنگی لائسنس آفس برانچ کے نزدیک کی، جس میں ملزم رستم شر ولد محمد عثمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں تکفیریوں کی خوشنودی کی خاطر علامہ شہنشاہ نقوی پر پابندی عائد کی گئی

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم دہشتگرد تنظیم سندھ ریوولوشن آرمی سے ہے، ملزم انتہائی شاطر، ذہن ساز اور ماسٹر مائنڈ ہے۔ ملزم تنظیم کے سربراہ ذوالفقار خاصخیلی سے جرمنی میں بذریعہ سگنل اور ٹیلی گرام ایپ پر رابطے میں تھا اور ملزم تنظیم کے سربراہ سے ہدایت اور ٹارگٹ لیتا تھا، ملزم سہولت کاری، اسلحہ و بارود کی فراہمی سمیت سہولت کاری میں بھی ملوث ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم اندرون سندھ میں قتل، اقدام قتل، ریلوے ٹریک پر بم دھماکوں سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث و مطلوب ہے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button