اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سی ٹی ڈی کا 16 تکفیری دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

لاہور سے فتنہ الخوارج کا ایک خطرناک دہشت گرد عمر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشتگرد عمر کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے، عمرا سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے

شیعہ نیوز: سی ٹی ڈی کی جانب سے ملک دشمن تکفیری دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں 118 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 16 تکفیری خارجی دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق لاہور، بہاولپور، منڈی بہاؤ الدین اور دیگر شہروں میں کارروائیاں کی گئیں۔ لاہور سے فتنہ الخوارج کا ایک خطرناک دہشت گرد عمر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشتگرد عمر کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے، عمرا سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور جرمنی غزہ میں نسل کشی میں شریک ہیں، ترجمان وزارت خارجہ

دیگر گرفتار ہونیوالے تکفیری دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی بم اور نقدی برآمد ہوئی۔ گرفتار دہشت گردوں میں طفیل، صدیق، شبیر، محمد ابراہیم، عبدالرشید اور دیگر شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ تکفیری  خارجی دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، رواں ہفتے میں 4 ہزار 480 کومبنگ آپریشنز کے دوران431 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے، کومبنگ آپریشنز کے دوران 1 لاکھ 44ہزار 842 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button