اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سی ٹی ڈی کا لاہور سے ’’را‘‘ کے ایجنٹ سمیت 9 دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

شیعہ نیوز:محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب نے ملک میں جاری مختلف آپریشنز کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے اہم ایجنٹ سمیت کالعدم تنظیموں کے 9 اراکین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے پنجاب بھر میں خفیہ کارروائیاں کی گئیں اور ان کارروائیوں کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایک مبینہ رکن نوید اختر کو لاہور سے گرفتار کیا گیا اور اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم جوہر ٹاون اور انارکلی میں ہونیوالے دو بڑے دہشتگرد حملوں میں ملوث تھا۔ سی ٹی ڈی اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

اسی طرح ٹیموں نے دو دیگر مشتبہ افراد رسول خان اور ابراہیم خان کو بھی دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران سی ٹی ڈی نے 40 مشتبہ افراد کو تفتیش کیلئے حراست میں لیا اور ان میں سے نو کو باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا، کیونکہ ان کا تعلق مختلف کالعدم عسکریت پسند تنظیموں سے تھا۔ ان کی شناخت ریاض، سید تقی الحسنین، اسد عباس (کالعدم سپاہ محمد پاکستان)، صدام حسین، عبداللہ خان، ارشد (تحریک طالبان پاکستان)، القاعدہ کے جمیل الرحمان اور لشکر جھنگوی کے خالد محمود کے نام سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی ٹیموں نے ان کے قبضے سے 5 کلو بارودی مواد، 40 ڈیٹونیٹرز، 30 فٹ سیفٹی فیوز، پانچ دستی بم، چھ گولیوں کے ساتھ ایک پستول (9 ایم ایم)، 82 ہزار 240 روپے نقد رقم اور ایک جیپ برآمد کر لی۔ ترجمان نے کہا کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے ملزمان کیخلاف صوبے کے مختلف تھانوں میں سات ایف آئی آر درج کرائی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button