
سی ٹی ڈی نے کالعدم لشکر جھنگوی و سپاہ صحابہ کے 11 دہشتگرد واصل جہنم کردیے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں سی ٹی ڈی نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے ملک دشمن سعودی فنڈڈ کالعدم لشکر جھنگوی / سپاہ صحابہ کے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) نے مستونگ میں کارروائی کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کوئٹہ کے مطابق ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے، جس میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، نتیجے میں گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں کراچی، شیعہ کافر کے نعرے لگانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج
ترجمان کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کوہار ڈیم لورا لائی کے علاقے میں سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا تھا، مقابلے میں7 دہشت گرد مارے گئے تھے، ہلاک دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی /سپاہ صحابہ سے تھا۔