پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سی ٹی ڈی نےملک دشمن کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشتگرد ہلاک کردیئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے آپریشن کرتے ہوئے ملک دشمن کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی مطابق مصدقہ اطلاعات پر گزشتہ رات ضلع بنوں کے علاقے تھانہ لکی کے حدود امیر وانڈا روڈ پر دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے ٹیم پر اچانک فائرنگ شروع کر دی اور جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئےجبکہ دیگر دہشتگرد رات کے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں خطبہ فدک عظمت سیدہ زہراء ؑکی تجلی گاہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا اور ان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 6 میگزینز اور کافی تعداد میں کارتوس اور 02 بنڈولوئر شناختی کارڈ، نقد رقم، مختلف قسم کے کارڈز اور ایک عدد بوری برنگ سفید جس میں بارودی مواد دیسی خود ساختہ آئی ای ڈی اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کمانڈر ہارون عرف ضرر گنڈاپور گروپ سے ہے اور ان کی شناخت محمد نصیر عرف نصیر مولوی ولد عمر ایاز سکنہ سالار خیل اور آصف علی ولد صدیق علی سکنہ لکی سے ہوئی، دہشت گرد لکی پولیس موبائل حملے میں ملوث تھے، حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے، جب کہ ایک حملے میں سب انسپکٹر خان بہادر کو شہید کیا گیا تھا، اس کے علاوہ یہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بم دھماکوں اور پولیس موبائل پر حملے میں بھی سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button