پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کے 6 دہشتگرد ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بلوچستان نے کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ہے۔ جس میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
محکمہ انسداد دہشت گردی بلوچستان کے مطابق سی ٹی ڈی نے مشرقی بائی پاس پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
یہ خبر بھی پڑھیں مغربی سرحد پر صورتحال ہمیشہ چیلنجنگ رہی: ڈی جی ISPR
ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ہلاک ہونے والے ایک مطلوب دہشت گرد اصفر سمالانی کے سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چار سے پانچ دہشت گرد فرار ہو گئے۔