اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم دہشتگرد ہلاک کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم دہشتگرد عبدالوہاب کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اطلاع ملی کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے 2 سے 3 دہشت گردوں کو سوات میں مختلف تخریبی کارروائیاں انجام دینے کے لیے بھیجا ہے اور وہ سوات میں داخل ہونے کے لئے دیر اور سوات کے متصل پہاڑی راستوں کا استعمال کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکا،ایک پولیس اہلکار شہید10 افراد زخمی

سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ان دہشت گردوں کو دیر بالا کے علاقے اخگرام واڑئی میں گھیر لیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ دیگر فرار ہوگئے، ہلاک دہشت گرد کی شناخت عبدالوہاب کے نام سے ہوئی، اس کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد عبدالوہاب کی گرفتاری پر صوبائی حکومت نے 5 لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا، مذکورہ دہشت گرد پولیس پوسٹ کشورہ مالم جبہ، مالم جبہ ریزارٹ، گرلز مڈل اسکول کشورہ کو تباہ کرنے کے علاوہ پولیس اہلکاروں کے قتل، بم دھماکوں اور پاک فوج کے دستوں پر خودکش حملوں میں بھی ملوث تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button