سی ٹی ڈی کا ایک اور انوکھا کارنامہ،جبری لاپتہ دو بےگناہ شیعہ جوانوں کی زینبیون بریگیڈ کا کارندہ قرار دیکر گرفتاری ظاہر
پاکستان میں کسی بھی دہشت گرد کارروائی میں کبھی کوئی زینبیون بریگیڈ کا کوئی فرد ملوث نہیں رہا ہے ۔ نا ہی اس بریگیڈ کے کسی رکن نے پاکستان میں کسی سول یا عسکری تنصیبات یا اہلکار پر حملہ کیا ہے ۔
شیعہ نیوز: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کا ایک اور انوکھا کارنامہ،کئی ماہ سے جبری لاپتہ دو بےگناہ شیعہ جوانوں کو زینبیون بریگیڈ کا کارندہ قرار دیکر گرفتاری ظاہر کردی،مزید 22 نامزد شیعہ جوانوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جانے کا دعویٰ۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کراچی نے ایک مرتبہ پھر شیعہ دشمنی میں دو شیعہ بے گناہ جوانوں کو جنہیںگذشتہ کئی ماہ سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھاکی گرفتاری ظاہر کردی ہے ۔
سی ٹی ڈی ترجمان کی جانب سے میڈیا کو جاری پریس ریلیز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں گرفتار ملزمان کا تعلق ایرانی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ سے ہے ۔
سی ٹی ڈی حکام نے گرفتار جوانوں کی شناخت حسین اکبر اور وقارعباس کے ناموں سے کی ہے جن کا تعلق گلگت بلتستان سے بتایا گیا ہےجبکہ مذید باقی ساتھیوں 22 سے زائد شیعہ نوجوان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سفارت خانے پر احتجاج جرم قرار، 2 شیعہ نوجوان پولیس کے ہاتھوں گرفتار
سی ٹی ڈی کی جانب سے مفرور شیعہ جوانوں کی فہرست میں سید صہیب عباس عرف وقار گلگتی، حیدر گلگتی، حیدر عرف راجو، عابد، اختر بوٹ والا، کمیل بخاری، عباس عرف مرتضیٰ عرف مصطفیٰ، مجتبیٰ، کوڈ نام گولڈ عرف گولڈن، سلمان گلگتی، علی عرف پمفلٹ، کوڈ نام موڈ، بلال، بلال گلگتی، فیصل گلگتی، کوڈ نام جھمپر، محمد، راشد، آفاق حیدر رضوی اور ظفر گلگتی، انعام گلگتی، عقیل گلگتی اور محمد علی گلگتی کے نام شامل ہیں۔
واضح رہے کہ زینبیون بریگیڈ جس سے ان گرفتار شیعہ جوانوں کا تعلق ظاہر کیا گیا ہے اس نام کی کوئی تنظیم پاکستان میں وجود ہی نہیں رکھتی، زینبیون بریگیڈ کا قیام شام اور عراق میں مقدس مقامات اور اہل بیتؑ کے مزارات مقدسہ کے تحفظ کیلئےعمل میں لایا گیا تھا۔
پاکستان میں کسی بھی دہشت گرد کارروائی میں کبھی کوئی زینبیون بریگیڈ کا کوئی فرد ملوث نہیں رہا ہے ۔ نا ہی اس بریگیڈ کے کسی رکن نے پاکستان میں کسی سول یا عسکری تنصیبات یا اہلکار پر حملہ کیا ہے ۔
معلوم نہیں ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے کس نادیدہ قوت کی خوشنودی کی خاطر اس طرح کے شرمناک حرکتیں کرتے ہیں۔