شیعہ وفاقی وزیر کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث 2 تکفیری دہشت گرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
اس حادثے میں سیکورٹی فورسز کے کسی جوان کی شہادت یا زخمی ہونے کی خبر نہیں آئی ہے۔
شیعہ نیوز : کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی پہاولپور کے ہاتھوں اس وقت مارے گئے جب وہ اپنے ساتھیوں کی نشاندہی کےلئے پولیس پارٹی کے ہمراہ جا رہے تھے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس حراست میں پہلے سے موجود کالعدم دہشت گرد جماعت کے دو دہشت گرد عدیل عرف سیف اللہ خراسانی اور زی عرف اسداللہ خراسانی کو نشاندھی کےلئے پولیس پارٹی کے ہمراہ لے جا رہا تھا جب ایک جگہ پر اس کے ساتھیوں نے گھات لگا کر پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا جس سے دونوں دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: افسوس 7 دہائیاں گزرنے کے باوجود آج مزدوروں ، محنت کشوں اور کسانوں کو ان کا جائز حق ملنا بہت مشکل ہوچکا ہے، علامہ ساجد نقوی
رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کا یہ نیٹ ورک ن لیگ سے تعلق رکھنے والے شیعہ وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے قتل کا منصوبہ بنا چکا تھا جب کہ فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کےلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس حادثے میں سیکورٹی فورسز کے کسی جوان کی شہادت یا زخمی ہونے کی خبر نہیں آئی ہے۔