مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 تکفیری دہشت گرد واصل جہنم
شیعہ نیوز:: مستونگ میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی میں 9 تکفیری دہشت گرد واصل جہنم ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے روشی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے تکفیری دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 تکفیری دہشت گرد واصل جہنم ہوگئے۔ لاشوں کو شناخت اور دیگر قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ روشی میں تکفیری کالعدم تنظیم کے زیر استعمال کیمپ کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، یہ کیمپ صوبے میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال ہوا تھا۔ کیمپ سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے جس میں 9 کلاشنکوف، 20 کلو گرام دھماکا خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر اور آر پی جی راکٹ بمع دو گولے شامل ہیں۔