اہم پاکستانی خبریں

سی ٹی ڈی کی کاروائیاں جاری، رواں سال 159 دہشت گرد گرفتار کئے گئے

قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملوں میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کیا گیا

شیعہ نیوز: لاہور سمیت پنجاب بھر میں دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے رواں سال 159 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں 33 دہشت گرد ہائی ویلیو ٹارگٹس میں شامل تھے۔ کریک ڈاؤن کے دوران 22 دہشت گرد ہلاک بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : جیکب آباد، ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں ذد میں آگئیں

دہشت گردوں کی گرفتاریوں کیلئے 1717 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے۔ گرفتار دہشت گردوں میں بھارتی حفیہ ایجنسی را کا نیٹ ورک بھی شامل تھا۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملوں میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے کریک ڈاؤن کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button