اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 23 تکفیری وہابی دہشت گرد گرفتار

گرفتار دہشت گردوں میں عبدالرزاق، محمد اسماعیل، وجاہت علی، یوسف رضا، نسیم اللہ، نذراللہ، ابوبکر، طارق، نسیم زمان اور شاہد نواز شامل ہیں۔

شیعہ نیوز : سی ٹی ڈی کی جانب سےپنجاب بھرمیں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 23 تکفیری وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئی۔ لاہور سے فتنہ الخوارج کے7 خطرناک دہشت گرد اسلحہ و بارودی مواد سمیت گرفتار کئے گئے ہیں۔

دہشت گردوں سے لاہور کے اہم تعلیمی ادارے کے نقشے برآمد ہوئے ہیں، دہشت گردوں سے آئی ای ڈی بم، ڈیٹونیٹر، حفاظتی فیوز تار اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی عوام، پنجۂ مرحب سے نجات کیلئے کسی حیدر کرّار کے منتظر ہیں، علامہ جواد نقوی

گرفتار دہشت گردوں میں عبدالرزاق، محمد اسماعیل، وجاہت علی، یوسف رضا، نسیم اللہ، نذراللہ، ابوبکر، طارق، نسیم زمان اور شاہد نواز شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، رواں ہفتے میں 9471 کومبنگ آپریشنز کے دوران 1033 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، کومبنگ آپریشنز کے دوران 21 ہزار 708 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button