پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ریڈ بک میں شامل ہونے والی داعشی دہشتگرد خاتون اہم شخص کی بیوی نکلی

سی ٹی ڈی کی جانب سے پہلی بار ایک پاکستانی خاتون ڈاکٹر سعدیہ کو ریڈبک میں شامل کرلیا گیا۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے پہلی بار ایک پاکستانی خاتون ڈاکٹر سعدیہ کو ریڈبک میں شامل کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں پہلی بار خاتون دہشت گرد کا نام شامل کرلیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ڈاکٹر سعدیہ کالعدم القاعدہ کی سرگرم دہشت گرد ہے۔

ڈاکٹر سعدیہ القائدہ کے دہشت گرد عمر کاٹھیو کی اہلیہ اور داعش کے دہشت گرد عمر یوسف کی خالہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں جہاد النکاح کیلئے جانے والی 24 پاکستانی داعشی دلہنیں افغانستان میں قید

سی ٹی ڈی کے مطابق ڈاکٹر سعدیہ کا پورا خاندان دہشت گردی میں ملوث ہے ۔54 سالہ خاتون دہشت گرد کو اردو اور انگلش زبان پر عبور حاصل ہے۔

ڈاکٹر سعدیہ KAECHS بلاک 9 کراچی کی رہائشی تھی۔

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی کے نویں ایڈیشن میں 146دہشت گردوں کے نام ہیں ریڈ بک میں 93 نئے دہشت گردوں کو شامل کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button