دنیا

کیوبا، فلسطین کی حمایت میں ریلی، صدر میگل ڈایز کی شرکت

شیعہ نیوز : کیوبا کے صدر نے صہیونی حکومت کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی۔

المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان پر صہیونی جارحیت کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں مظاہرے جاری ہیں۔ مشرقی ایشیا سے لے کر جنوبی امریکہ تک صہیونی حکومت کے خلاف مظاہروں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں عوامی مظاہرہ ہوا جس میں شرکاء نے غزہ اور لبنان پر صہیونی حکومت کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں : مرکزی جنرل سیکریٹری ایس یوسی علامہ شبیر میثمی کی آیت اللہ محمد حسین نجفی کی برسی میں خصوصی شرکت اور خطاب

سوشل میڈیا پر زیرگردش تصاویر اور ویڈیوز میں صدر میگل ڈایز کو بھی مظاہرین کے درمیان دیکھا جاسکتا ہے جو امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں شریک ہیں۔

کیوبا کے صدر نے مظاہرین کی صفوں میں شریک ہوکر غزہ اور لبنان پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button