
دنیا
یمن کیخلاف امریکی و برطانوی حملوں کے تسلسل پر کیوبا کا سخت انتباہ
شیعہ نیوز: بحیرہ احمر میں (صیہونی) جہازرانی کی آزادی کو یقینی بنانے اور غاصب و سفاک صہیونی رژیم کے بحری جہازوں کی حفاظت کے بہانے یمنی سرزمین کے خلاف جاری امریکہ و برطانیہ کے جارحانہ حملوں پر کیوبا کے وزیرخارجہ برونو روڈریگز نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے آج صبح جاری ہونے والے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے یمن کے خلاف امریکہ و برطانیہ کے مشترکہ حملوں کے تسلسل پر سختی کے ساتھ خبردار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم مشرق وسطی کی غیر مستحکم صورتحال کہ جہاں لڑائی میں شدت کا بڑھ جانا عالمی امن و امان پر منفی اور غیر قابل پیشینگوئی نتائج مرتب کرے گا، میں یمنیوں کے خلاف امریکہ و برطانیہ کے مشترکہ حملوں کے بارے فکر مند ہوتے ہوئے (اس صورتحال پر) سختی کے ساتھ خبردار کرتے ہیں!