دنیا

برطانیہ کی وزارت دفاع پر سائبر حملہ

شیعہ نیوز:برطانیہ کی وزارت دفاع پر سائبر حملہ کیا گیا ہے، حملے میں اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ میں آج اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے ہیکنگ میں ملوث افراد اور ملک کا نام نہیں بتایا جائے گا۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ برطانیہ کی وزارت دفاع کو چین نے ہیک کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین پر برطانوی وزارت دفاع کو 2 سے 3 مرتبہ ہیک کرنے کی کوششوں کا الزام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button