مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

داعش کا نیا سرغنہ صدام کا قریبی دوست

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سابق عراقی آرمی آفیسر اور صدام کے قریبی دوست عبداللہ قرداش کو دہشتگرگرد گروہ داعش کا نیا سرغنہ بنا دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سابق عراقی صدر ڈکٹیٹر صدام حسین کے آرمی آفیسر اور قریبی دوست عبداللہ قرداش کو ابوبکر البغدادی کی جگہ دہشتگرد وہابی تنظیم داعش کا نیا سرغنہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عبداللہ قرداش کے ہاتھ ہزاروں افراد کےخون سے سرخ ہیں اور وہ ہزاروں مظلوم عراقی عوام کا قاتل ہے جس نے صدام کے کہنے پر خون کی ہولی کھیلی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بے کار ہونے والے مہرے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے سرغنہ کو مارنا اور اس کی جگہ صدام کے قریبی ساتھی عبداللہ قرداش کو نیا سرغنہ بنانا عراق،شام اور خطے کے لئے ایک نئ چال ہے کیونکہ داعش خود امریکہ کی پیداور ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button