مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کا نائب کرکوک سے گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے سکیورٹی حکام نے وہابی دہشت گرد گروپ داعش کے سابق لیڈرابوبکر البغدادی کے ڈپٹی چیف کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

عراقی پولیس نے منگل کے روز شمالی صوبہ کرکوک میں ایک کارروائی میں ابو خلدون نامی اس جنگجو کوگرفتار کیا ہے۔

عراقی سکیورٹی میڈیا سیل نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پر اس گرفتار شخص کی تصاویر جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ یہ انتہا پسند لیڈر جعلی شناختی کارڈ کے ساتھ پکڑا گیا ہے۔

اس نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ صوبہ کرکوک میں حویجہ پولیس کے ایک یونٹ نے ابو خلدون نامی دہشت گرد کوایک اپارٹمنٹ سے پکڑا ہے۔اس کے پاس شعلان عبید کے نام سے ایک جعلی شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے۔یہ جرائم پیشہ، ابوبکر البغدادی کے نائب کے طور پر کام کرتا رہا تھا۔ ماضی میں وہ صوبہ صلاح الدین میں خودساختہ ’’فوجی شہزادہ‘‘ رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button