مشرق وسطی

داعش کی دراندازی روکنے کے لئے حشدالشعبی کا اعلان

شیعہ نیوز : عراق کے صوبے الانبار میں حشدالشعبی کے آپریشنل کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشت گرد عناصر کی عراق میں دراندازی روکنے کے لئے عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی مکمل طور پر آمادہ ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے الانبار میں حشدالشعبی کے آپریشنل کمانڈرقاسم مصلح نے بدھ کے روز عراق اور شام کے مشترکہ سرحدی علاقے کے معائنے کے دوران مشترکہ سرحدوں پر دہشت گردوں کی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کی سرحدیں حشدالشعبی اور عراق کی سرحدی فورس کے مکمل کنٹرول میں ہیں۔

انھوں نے اس سلسلے میں عراق کے سرحدی فوجی اہلکاروں اور عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے درمیان پائی جانے والی مکمل ہم آہنگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں پر ہر طرح سے کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ شام کے التنف علاقے سے عراق میں داعشی دہشت گردوں کی دراندازی ایسی صورت میں انجام پا رہی ہے کہ شام کے اس علاقے پر امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کا قبضہ ہے۔

حشدالشعبی کے کمانڈر جنرل ہادی الخراسانی کا کہنا ہے کہ عراق و شام کے سرحدی علاقوں میں دہشت گرد امریکی فوجی داعشی دہشت گردوں کی تربیت اور ڈرون طیاروں کے ذریعے نئے راستے تلاش کر کے انھیں شام سے عراق پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button