مشرق وسطی

داعشی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں لبنان کے 3 فوجی شہید

شیعہ نیوز : لبنان کی فوج نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ میں لبنان کے 3 فوجی شہید ہوئے۔

لبنان کی فوج نے اعلان کیا کہ اس ملک کے شمال میں واقع شہر طرابلس میں دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں لبنان کے 3 فوجی شہید ہوگئے۔ اس بیان کے مطابق ایک فوجی زخمی بھی ہوا جو دہشت گردوں کا پیچھا کر رہا تھا۔

اس واقعہ سے قبل لبنان کے وزیر داخلہ محمد فہمی نے خبردار کیا تھا کہ تکفیری ٹولے داعش کے عناصر لبنان کی موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گردانہ حملے کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان میں دہشت گرد گروہ داعش نے اپنے پنجے گھاڑنے کی کوشش کی تھی جسے حزب اللہ کے جوانوں نے بری طرح ناکام بنا دیا اور ستمبر 2017 میں اس ملک کو داعش کے دہشت گردوں سے پاک کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button