مشرق وسطی

داعشی قیدیوں پر مقامی عدالتوں میں مقدمہ چلے گا۔ بشار الاسد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ ملک میں قید داعش کے جنگجوؤں کے خلاف مقامی خصوصی عدالتوں میں دہشت گردی کے الزامات میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

شامی صدر نے یہ بات ہفت روزہ فرانسیسی نیوز میگزین ’پیرس میچ‘ سے ایک انٹرویو میں کہی ہے۔ان سے کردوں کے زیر قیادت فورس سے شامی حکومت کی ڈیل کے بارے میں سوال پوچھا گیا تھا۔اس کے تحت شامی کردوں کے زیر قبضہ علاقے اب بتدریج شامی حکومت کی عمل داری میں آجائیں گے۔

بشارالاسد نے انٹرویو میں کہا کہ ’’شامی ریاست کے کنٹرول والے علاقوں میں ہر دہشت گرد کے خلاف شامی قانون کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔‘‘

شامی جمہوری فورسز(ایس ڈی ایف) نے امریکہ کی قیادت میں اتحاد کی مدد سے داعش کو مارچ میں شام میں شکست سے دوچار کیا تھا اور ان کے زیر قبضہ تمام علاقے چھین لیے تھے۔کرد فورسز نے داعش کے دس ہزار سے زیادہ جنگجوؤں کو گرفتار کر لیا تھا۔ ان میںتقریباً دو ہزار غیرملکی جنگجو ہیں اور اس وقت وہ کردوں کے زیرانتظام جیلوں یا حراستی مراکز میں قید ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اکتوبر کے اوائل میں شام میں تعینات اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کردیا تھا اوروہ ایس ڈی ایف کی سرپرستی سے دستبردار ہوگئے تھے۔اس کے بعد کردوں نے روس اور بشارالاسد سے رجوع کیا تھا۔

ترک فوج کی شام کے شمال مشرقی علاقے میں حالیہ کارروائی کے بعد کردوں نے اپنے زیر قبضہ علاقے شامی حکومت اور روسی فوج کے حوالے کرنا شروع کردیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button