داخلی معاملات میں مداخلت، امریکہ کو چین کا انتباہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چین نے ہانگ کانگ کے امور میں امریکی مداخلت کے پیش نظر واشنگٹن کو سخت خبردار کیا ہے۔
چینی حکومت میں ہانگ کانگ اور ماکاؤ کے امور کے شعبے کے ترجمان یانگ گانگ نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہانگ کانگ کو بہانہ بناکر چین کے خلاف انسانی حقوق اور جمہوریت سے متعلق نام نہاد بل پاس کرنے کا امریکی اقدام ایک گستاخانہ اقدام ہے جو چین کے میں مداخلت اور ہانگ گانگ کے باشندوں کو مظاہروں پر اکسانے کے لئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ بل قانون میں تبدیل ہوتا ہے تو اس سے بیجنگ اور واشنگٹن کے تعلقات پر منفی اثر مرتب ہوں گے اور یہ امریکہ کے حق میں بھی نہیں ہوگا۔
مذکورہ چینی عہدیدار نے کہا کہ امریکہ کے ذریعے اس بل کی منظوری واشنگٹن کی غلط پالیسیوں اور دوہرے رویّے کی غماز ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان نے منگل کو ہانگ کانگ میں جاری مظاہروں کے تناظر میں چین کے خلاف انسانی حقوق اور ڈیموکریسی سے متعلق ایک بل پاس کیا ہے۔