سید حسن نصراللہ کی شہادت پر ریاض میں ڈانس کروایا گیا، کیا یہ ہے مسلمانوں کی ہمدردی، علامہ حسن ظفر
علامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مسلمان ممالک اکثریت میں ہونے کے باوجودمظلوم فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام اور نسل کشی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں یہاں تک کہ وہ مجاہدیں جو مظلوم فلسطینیوں کا دفاع کر رہے ہیں اور شہادتیں پیش کر رہے ہیں انکی شہادت پر خوشیاں منائی جا رہی ہیں
شیعہ نیوز: علامہ حسن ظفر نقوی نے نشترپارک کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے منعقدہ چہل سید حسن نصراللہ و شہاداء مقاومت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب لشکر کفر امریکہ و اسرائیل غزہ و لبنان میں اہل حق کے خلاف جنگ مسلط کیے ہوئے ہیں جس میں وہ اب تک 45 ہزار سے زائد مسلمان بچوں، خواتین، بزرگوں اور جوانوں لو بے دردی سے قتل کر چکے ہیں جبکہ اہل ایمان مجاہدیں حزب اللہ و حماس اپنی محدود وسائل کے باوجود بیت المقدس کی آزادی کی خاطر اور اس قتل و غارت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہیں اور آئے روز شہادت دے رہے ہیں، جبکہ باقی مسلم ممالک وسائل کی فراوانی کے بادجود نہ صرف مظلوم فلسطینیوں کی امداد نہیں کر رہے بلکہ الٹا عالم کفر و نفاق کے سہولتکار بنے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فارم 47 والی حکومت، آؤ الو کے پٹھو حکومت کرو، علامہ سید حسن ظفر نقوی
علامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مسلمان ممالک اکثریت میں ہونے کے باوجودمظلوم فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام اور نسل کشی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں یہاں تک کہ وہ مجاہدیں جو مظلوم فلسطینیوں کا دفاع کر رہے ہیں اور شہادتیں پیش کر رہے ہیں انکی شہادت پر ڈانس کیا جا رہا ہے اور خوشیاں منائی جا رہی ہیں، علامہ حسن ظفر نے کہا کہ سید مقاومت سید حس نصراللہ کی شہادت پر سعودی عرب کی جانب سے خوشیاں منائی گئیں، اور اسکے دارالحکومت ریاض میں رقص و سرور کی محافل سجائی گئیں اور ڈانس کروایا گیا، کیا یہی ہے مسلمانوں کی ہمدردی کہ انکے قتل پر عالم کفر و نفاق کے ساتھ مل کر خوشیاں منائی جائیں؟ اب قت آ چکا ہے کہ پوری دنیا کے مسلمان تمام تر تفریق سے بالا تر ہو کر یہود و نصاریٰ کے ان پالتو حکمرانوں کو پہچانیں اور ان سے اظہار برائت کریں، جو اسلام و ملسمانوں کے مفادات سے زیادہ اپنے آقاؤں کے مفادات کے محافظ ہیں۔