مشرق وسطی

صیہونی دارالحکومت تل ابیب میں خطرناک دھماکہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عبری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی دارالحکومت تل ابیب میں بہت ہی خطرناک دھماکہ ہوا ہے۔

شہاب خبر رساں ایجنسی نے اسرائیل کے ریڈیو کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی دارالحکومت تل ابیب کے غوش دان علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ آج صبح  بہت ہی خطرناک دھماکہ ہوا ہے۔ اس علاقے کے ایک رہائشی کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پہلے تو ہم نے خیال کیا کہ شاید زلزلہ ہے۔ یہ دھماکہ قدس کی غاصب و جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں کے، قدس میں باب العامود اور مسجدالاقصی کے صحن میں روزہ دار فلسطینی مسلمانوں پر حملہ کے بعد ہوا۔

عبری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ رپورٹوں کے بر خلاف، غزہ پٹی سے غوش دان کے علاقے میں کسی بھی قسم کا میزائلی حملہ نہیں ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button