داعش کا شام میں کار بم دھماکہ، 13 افراد جاں بحق، 30 زخمی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام میں انسانی حقوق کے گروپوں کی رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز ترکی کی سرحد سے متصل شمالی شہر عفرین میں داعش کےایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 13 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔
شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے ’’سیرین آبزرویٹری‘‘ کے مطابق یہ بم دھماکہ عفرین شہر کے داخلی راستے پر ایک عسکری تنظیم کی چیک پوسٹ پر ہوا۔ دھماکے میں مرنے والے زیادہ تر عام شہری بتائے جاتے ہیں۔
ادارے کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے ’’اےایف پی‘‘ کو بتایا کہ بارود سے بھری ایک کار عفرین شہر کے داخلی راستے پر ایک قائم گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے بنائی گئی چیک پوسٹ پر زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 8 عام شہری، چار جنگجو اور ایک اور شخص جس کی شناخت نہیں کی گئی جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے میں 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔