دنیاہفتہ کی اہم خبریں

داعش سرغنہ ابو بکر البغدادی دراصل امریکہ کی ہی ایجاد تھا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے سابق سرغنہ ابو بکر البغدادی دراصل امریکہ کی ہی ایک ایجاد تھا۔

روسی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کی امریکی فوج کے آپریشن میں ہلاکت پر واضح طور پر کہا کہ البغدادی امریکہ کی ہی پیداوار تھا۔ امریکہ نے اسے تیار کیا اور ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرکے پھینک دیا۔

اپنے انکشاف کے حقائق پر مبنی ہونے کی دلیل میں وزیر خارجہ لاوروف کا کہنا تھا کہ 2003 میں امریکہ امن کا بہانہ بنا کر عراق پر قابض ہوا اور زوال پذیر ملک میں جیلوں میں قید خطرناک ترین دہشت گردوں کو رہا کیا جس کے بعد عراق میں داعش نے اپنی جڑیں مضبوط کیں اور ابوبکر البغدادی کو طاقت ور بنا دیا گیا۔

سرگئی لاوروف نے ابوبکر کی ہلاکت کی تصدیق سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ہماری وزارت دفاع نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے، ہم اس معاملے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے روسی فوج اضافی شواہد تلاش کر رہی ہے اور اب تک البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ شام کے سرحدی علاقے میں امریکہ کے فوجی آپریشن کے دوران داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی اپنے 2 بچوں اور 2 بیگمات سمیت ہلاک ہوئے تھے اور اس کی تصدیق خود امریکی صدر نے اپنے براہ راست نشر ہونے والے بیان میں کی تھی۔

واضح رہے کہ امریکی فوج کے چیئرمین آف جوائنٹ چیف آف اسٹاف مارک ملی نے دعوی کیا کہ داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کی لاش کو سمندر برد کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button