دہشت گرد تنظیم داعش نے جدہ بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی
شیعہ نیوز: فرانسیسی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ مکہ مکرمہ کے قریب واقع سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں ہونے والا بم دھماکہ داعش کی کارروائی ہے۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق داعش نے اپنے میڈیا نیٹ ورک پر اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
واضح رہے کہ غیر مسلموں کے ساتھ مخصوص جدہ کے ایک قبرستان میں عالمی جنگ کے خاتمے کے حوالے سے ایک بین الاقوامی تقریب جاری تھی کہ وہاں نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے باعث 1 یونانی شہری سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ دراصل داعش کی جانب سے انجام پانے والا کار بم دھماکہ تھا۔
فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت قبرستان میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں کے ساتھ ساتھ فرانسیسی سفارت خانے کا کونسلر جنرل بھی موجود تھا۔
اس وقوعے کے بعد سعودی عرب میں موجود فرانسیسی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو مکمل احتیاط سے کام لینے اور ہوشیار رہنے کی تلقین کر دی ہے۔