اہم پاکستانی خبریں

دہشت گردوں کو فرقہ واریت کے فروغ کیلئے ٹاسک دیا گیا،طاہرالقادری

شیعہ نیوز: تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 40ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں خصوصی تقریب کا انعقاد گیا گیا جس میں سربراہ منہاج القرآن ڈاکٹر طاہر القادری نے کینیڈا سے آن لائن خطاب کیا۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی ، میاں منظور وٹو اور مجیب الرحمان شامی سمیت دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ ادارہ منہاج القرآن کے طلبہ و طالبات نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کینیڈا سے ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے احیائے دین کیساتھ ساتھ مذہبی انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے مقابلہ میں علم و آگاہی، مذہبی برداشت اور رواداری کے کلچر کو فروع دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کو انتہاء پسندوں نے ہائی جیک کیا، دہشت گردوں کو فرقہ واریت کے فروغ کیلئے ٹاسک دیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج لاہور میں آٹا 78 روپے فی کلو ہوگیا ہے، سرمایہ کاروں کا قبضہ ہے، ورلڈ بینک کی شرائط پوری کرنے کے چکر میں ہم غلام بن گئے ہیں، ایک ایسی دنیا کی تعمیر کرنا ہوگی جس میں مسلمان دین کے مطابق زندگی گزاریں۔

تقریب میں سینیئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی، منظور وٹو اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سردار لطیف کھوسہ نے بھی شرکت کی۔

میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے ٹکراؤ سے ملکی سلامتی کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو ملک واپس آکر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کیلئے کوشش کرنی چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button