یوم عرفہ کے موقع پر آل سعود کے خلاف مظاہروں کی اپیل
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوم عرفہ کے موقع پر سعودی عرب میں احتجاج کی اپیل زور پکڑ رہی ہے۔
ایک عرب نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی شہریوں نے دیواروں پر بنی شاہ سلمان بن سعود اور محمد بن سلمان کی تصاویر پر سیاہ رنگ پھیر کے اس احتجاجی کمپین کا آغاز کر دیا ہے۔
لوگوں میں سعودی عرب کی روایات کے منافی مغربی تہذیب کے ترویج اور غیر اسلامی طور طریقوں کے فروغ کے تعلق سے آل سعود کے اقدامات پر بھی شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں رہبرانقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کا 2021 کا پیغام حج
نائٹ کلبوں میں بے پناہ رش اور مدینے و مکہ میں کورونا کے بہانے بندشوں پر بھی سعودی شہریوں میں آل سعود کے خلاف سخت ناراضگی پائی جاتی ہے۔
عوامی احتجاج کی کال کرنے والے افراد، تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی اور شہریوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک کے فوری خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ مکہ مکرمہ میں یوم عرفہ کے موقع پر مظاہروں کے خوف سے سعودی سیکورٹی فورس نے اپنا گشت بڑھا دیا ہے۔